
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ، وار گیمز کا جائزہ لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا اور وار گیمز کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے موقع پر سینٹرل کمانڈ کے زیراہتمام جاری وارگیمز کا جائزہ لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سیاست سے پاک افواج کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوجی منصوبہ سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فوجی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے روایتی اور غیرروایتی خطرات میں مادر وطن کے دفاع کیلئے افسران کے عزم اور بلند جذبے کو سراہا۔