اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کے پیش نظر کی گئی، شاہ محمود قریشی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے تسلسل کا واضح پیغام جاتا ہے اور موجودہ حالات میں یہ پیغام دینا بھی ضروری تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔

زرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں کیا۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی مزید تین سال کے لیے بطور آرمی چیف تقرری پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کشمیر اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ افغانستان میں گفت و شنید کی صورتحال بھی شامل ہے، ان حالات پر نظر ڈالتے ہوئے آئینی اختیار کے تحت وزیراعظم نے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے تسلسل کا واضح پیغام جاتا ہے اور موجودہ حالات میں یہ پیغام دینا بھی ضروری تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹے گا تو حالات کا پتا چلے گا، پاکستان سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر پر مختلف ممالک سے رابطے میں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button