پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

40 ملکوں کی فوج، عرب لیگ اور او آئی سی بھی ہمت کریں، پاکستانیوں کو ایک اقدام پر متفق ہونا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ جس طرح نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا، دنیا میں ایسے ظلم کی نظیر نہیں ملتی، غزہ پٹی کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا۔ رسوائے زمانہ شیاطین کی براہ راست شرکت اور فوجی دستے بھیجوانے کے ساتھ شیطان اکبر آلہ کار کی پشت پناہی کیلئے خود آرہا ہے۔ 40 ملکوں کی فوج، عرب لیگ اور او آئی سی بھی ہمت کریں۔ مسئلہ فلسطین پاکستان کے وجود سے منسلک معاملہ ہے، تمام پاکستانی جماعتیں، تنظیمیں، انجمنیں اور افراد مظلوموں کی حمایت کیلئے ایک اقدام پر متفق ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ اور مختلف رہنمائوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سامراج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، نہتے شہریوں کے قتل عام، غزہ کی آبادیوں کو تہس نہس کرکے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اپنے آلہ کار (صیہونی شیطان) کے ظلم و جبر کے باوجود فلسطینیوں کے بلند حوصلوں کی وجہ سے ناکامی کے باعث اب سامراج اپنی فوجیں نہ صرف داخل کر رہا ہے بلکہ شیاطین چیلوں کے بعد اب شیطان اکبر خود آرہا ہے تو ایسی صورتحال میں 40 ملکوں کی فوج ،عرب لیگ اور او آئی سی بھی ہمت کریں۔ پاکستان کو بھی 1940ء کی قرارداد فلسطین کی طرح پھر متحد ہوکر ایک اقدام پر متفق ہونا چاہیئے، کیونکہ یہ مسئلہ صرف مظلوم فلسطینیوں کا نہیں خود پاکستان کے وجود سے منسلک معاملہ ہے، جو ریاست پاکستان کا بالکل واضح اور دوٹوک موقف ہے، اب پاکستان کے پاس آخری موقع ہے کہ جب سامراج اندر سے ٹوٹ چکا ہے تو مناسب اقدام لازم ہے۔ اگر سامراج اپنے آلہ کار کی پشت پناہی کیلئے نہتے مظلوموں پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑنے آسکتا ہے تو 40 ملکوں کی افواج، عرب لیگ اور او آئی سی بھی ہمت کریں۔ تمام پاکستانی جماعتیں، تنظیمیں، انجمنیں اور افراد مظلوموں کی حمایت کیلئے ایک اقدام پر اتفاق کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button