
مشرق وسطی
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری
شیعہ نیوز:صیہونی فوجیوں نے بدھ کو بیت المقدس کے سلوان علاقے پر حملہ کیا ۔ صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں آنسوگیس کے گولےاستعمال کئے اورگولیاں فائر کیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں میں کئی فلسطینیوں کو وجہ بتائے بغیر گرفتار کرلیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے تیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ بارہ دن کے بعد اکیس مئی کو بند ہوگئی تاہم فلسطینیوں کے خلاف اس کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔