پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار قائدین ہمارے ہیروز ہیں، آغا راحت حسینی

اسمبلی میں کاظم میثم اور جاوید منوا جیسے قابل افراد آجائیں تو گلگت بلتستان کو اندازہ ہوگا کہ یہ پوسٹ کتنی مضبوط ہے لیکن اسمبلی میں ایسے افراد کو لایا جاتا ہے جو عصا کے سہارے چلیں یا ڈنڈے کے ہانکنے پر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پاراچنار کے معاملے پر سب سے زیادہ آواز بلند کی

شیعہ نیوز: مرکزی امامیہ جامع مسجد کے امام اور معروف عالم دین سید راحت حسین الحسینی نے سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہیروز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہتے ہیں، ان کی گرفتاری ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ اگر ہم نے آج ان کیلئے آواز بلند نہ کی تو کل سید علی رضوی کو گرفتار کیا جائے گا اور پھر آغا راحت کی بھی باری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین، اسلامی اقتدار کا مظہر، قم میں پہلی بین الاقوامی اربعین کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کاظم میثم اور جاوید منوا جیسے قابل افراد آجائیں تو گلگت بلتستان کو اندازہ ہوگا کہ یہ پوسٹ کتنی مضبوط ہے لیکن اسمبلی میں ایسے افراد کو لایا جاتا ہے جو عصا کے سہارے چلیں یا ڈنڈے کے ہانکنے پر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پاراچنار کے معاملے پر سب سے زیادہ آواز بلند کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button