پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گستاخِ مولا علیؑ مفتی طارق مسعودکو گرفتار کرو، پاکستانی قوم کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گستاخِ مولا علی ؑ مفتی طارق مسعودکی گرفتاری کا مطالبہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمانوں کی جانب سے مفتی طارق مسعود کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔یہ مطالبہ شیر خدا، امام المتقین، داماد رسول مولا علی ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے بعد کیا جارہا ہے۔

مفتی طارق مسعود اپنی فحش کلامی، علماء کرام پر نازیبا تنقید اور مقدسات اسلامی کی گستاخیاں کرتا رہا ہے اور اب اس کی جرات اتنی بڑھ چکی ہے کہ اسنے مولا علیؑ کی شان میں گستاخی کر ڈالی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مفتی طارق مسعود کی خلیفۃ المسلمین، امام المتقین مولا علیؑ کی شان میں گستاخی، ویڈیو وائرل

ٹوئیٹر پر صارفین نے اس گستاخ کی مولا علیؑ کی شان اور مقدسات اسلامی کی شان میں گستاکیوں کے خلاف #ArrestMuftiTariqMasood ٹرینڈ چلایا جو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

واضح رہے کہ یہ وہی مفتی ہے جس نے نواسہ رسول امام حسینؑ کے قاتل اور نبی زادیوں کو بے چادر بازار و دربار میں لانے والے یزیدپلیدکا بھی دفاع کیا تھا اور اسے نعوذباللہ جنتی قرار دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button