اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سراج الحق کی علامہ طالب جوہری کے گھر آمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ممتاز ذاکر و عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سراج الحق نے علامہ طالب جوہری کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب، ضلع گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، علامہ طالب جوہری کے بھائی ابوالقاسم جوہری، فرزندان علامہ ریاض جوہری، علامہ اسد جوہری، علامہ زوہیر عباس عابدی، ایس ایم نقی، سید ابرار حسن، سید محسن نذر اور میر تقی ظفر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button