اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا، والد اور بھائی کے پہلو میں سپرد خاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف صحافی و اینکر پرسن شہید ارشد شریف کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کئ گئی، خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ اپنے محبوب صحافی کو الوداع کرتے وقت زار وقطار روتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس

شہید ارشد شریف کے چاروں بیٹوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ اور تدفین میں میں لباس پر قومی پرچم کے بیجز لگا کر شرکت کی۔

نماز جنازہ اور پھر تدفین کے موقع پر فیصل مسجد اور قبرستان سمیت راستے بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات رہے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ م یں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button