مشرق وسطی

مصنوعی ذہانت سماجی اور معاشی خلا کو پر کرنے کا ایک منفرد ذریعہ ہے، خرازی

شیعہ نیوز: ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سماجی اور معاشی خلا کو پر کرنے کا ایک منفرد ذریعہ ہے اور حکومت کا مستقبل ڈیجیٹل اور نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ کمال خرازی نے
12ویں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے، ا مصنوعی ذہانت (AI) اور سماجی انصاف کے جدید اصولوں پر زور دیا۔

انہوں نے موجودہ دور کے طرز حکومت کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانی کا مستقبل نہ صرف ڈیجیٹل ہونا چاہیے، بلکہ اسے منصفانہ اور نتیجہ خیز بھی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : رفح پر اسرائیلی ڈرون حملے سے ایک فلسطینی شہری شہید، متعدد زخمی

خرازی نے مصنوعی ذہانت (AI) اور سماجی انصاف سے متعلق اہم مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آئی اے کو انصاف کی فراہمی، افراد کو بااختیار بنانے اور مشترکہ خوشحالی کی تعمیر کے ایک اہم اوزار کے طور پر کام کرنا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ چند دہائیوں میں AI کی صلاحیتوں کے ساتھ انسانی ذہانت کے امتزاج کا مشاہدہ کریں گے، مصنوعی ذہانت سماجی اور معاشی خلا کو پر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

خرازی نے زور دیا کہ آئی اے ٹیکنالوجی صحت، تعلیم اور مالیاتی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button