صہیونی حکام کے درمیان اختلافات میں شدت، جنگ کابینہ خطرے میں پڑگئی
شیعہ نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکام کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کی وجہ سے جنگی کابینہ تحلیل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں پے درپے شکست کے بعد صہیونی حکام کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روس
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق اعلی حکام کے درمیان اختلافات کی وجہ سے جنگی کابینہ کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ حالات میں کابینہ زیادہ دیر تر قائم نہیں رہ سکے گی۔
اخبار نے لکھا ہے کہ بنی گینٹز اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کے نتیجے میں اسرائیلی سیاست میں بڑی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی کابینہ کے درمیان اختلافات بڑھنے کی صورت میں وزیراعظم نیتن یاہو جنگی کابینہ کو تحلیل کرکے جنگی امور کو مرکزی کابینہ کے سپرد کرسکتے ہیں۔