پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکردو،اسد عاشورا کے جلوس میں ایک لاکھ سے زائد عزادار موجود

اسد عاشورا کے جلوس میں ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکردو میں اسد عاشورا آج منایا جا رہا ہے، شہر بھر سے 30 سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو حسینی چوک سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریک پہنچے، ہزاروں عزاداروں نے قتل گاہ شریف میں جمہ کی نماز ادا کی۔

ذرائع کے مطابق اسد عاشورا کے جلوسوں میں ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں، اسد مجالس میں پورے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی ہزاروں عزادار سکردو پہنچے تھے۔ شہر بھر سے 30 کے قریب ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

حسینی چوک پر ہزاروں عزاداروں سے آغا علی رضوی اور شیخ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں اتحاد امت اور ملت کی بیداری پر زور دیا۔ عاشورا کے جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور جی بی سکائوٹس کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button