پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید باپ کا جواں سال بیٹا بھی 20 سال بعد شہید ، گھرمیں کہرام مچ گیا

شہید اسد اعجاز نقوی کے والد سید اعجازحسین نقوی جو کہ تحریک جعفریہ کے انتہائی متحرک اور فعال رہنما تھے

شیعہ نیوز:محرم الحرام کی آمد کے نزدیک آتے ہی وطن عزیز میں تکفیری وہابی دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ۔ منڈی بہاؤالدین کے انتہائی فعال شیعہ عزادار سید اسد اعجاز نقوی دہشت گرد حملے میں شہید ہوگئے۔ شہید اسد اعجاز نقوی کے والد شہید ِ عزاداری سید اعجاز حسین نقوی کو بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے 20 برس قبل شہید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہید ِعزاداری کا بیٹا بھی شہیدہوگیا، باپ 2004 میں شہید اور بیٹا 2024 میں شہیدہوگیا۔ تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے فعال نوجوان عزادار سید اسد اعجاز نقوی کو گذشتہ روز مسلح تکفیری دہشت گردوں نے قاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا اسرائیل کی حامی تنظیم کے عہدیداروں کیساتھ وائرل تصویر پر ردعمل

شہید اسد اعجاز نقوی کے والد سید اعجازحسین نقوی جو کہ تحریک جعفریہ کے انتہائی متحرک اور فعال رہنما تھے انہیں بھی 20 برس قبل 10 محرم الحرام 2 مارچ 2004 کے روزجلوس عزاسے واپسی پر ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اس اندوناک سانحے پر شہداء کے گھرمیں قیامت صغریٰ کا سماء ہے، 20 برس میں دوسری شہادت نے گھر والوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے سفاک تکفیری قاتلوں کی فوری گرفتار ی اورقرار واقعی سزا کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button