اسیران مزارعبداللہ شاہ غازی رہا، لبیک یا حسین ؑکے نعروں سے استقبال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسیران مزارعبداللہ شاہ غازی کی مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس لیگل کمیٹی و دیگر اداروں کی مسلسل کوششوں کے بعد سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور۔ تمام عزادار سینٹرل جیل سےرہا ہوگئے۔اسیران کے اہل خانہ و ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی جانب سے لبیک یاحسینؑ کی صداؤں میں استقبال۔
تفصیلات کے مطابق 28 صفر المظفر کو یوم شہادت نواسہ رسول ؐ امام حسن مجتبیٰ ؑ کے موقع پرکلفٹن کراچی میںموجود ان کے پوتے امامزادہ حضرت ابو محمدعبد اللہ الاشتر(غازیؑ)کے مزار اقدس پر مجلس وماتم کے جرم میں متعصب محکمہ اوقاف اور اس پر قابض ناصبی تنظیموں کی ایماء پر گرفتار ہونے والےباقی ماندہ 9 عزاداروں کی 50ہزار فی کس ضمانتی مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے فوری رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شاعر و ذاکر اہل بیت ؑشہید محسن نقوی کے قاتل کو آزاد کرنے کی تیاری مکمل
تمام عزاداروں کو قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد گذشتہ شب سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا، اس موقع پر گرفتار عزاداروں کے اہل خانہ سمیت مومنین کی بڑی تعداد جیل کے مرکزی دروازے پر پہلے سے موجود تھی، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری وفد کے ہمراہ موجود تھے جبکہ جعفریہ الائنس کی لیگل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
اسیرانِ عزا کے باہر آتے ہی فضاء لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، حاضرین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا،واضح رہے کہ ان اسیران عزا اور ان کے اہل خانہ نے 5 ماہ کی سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کا سامنا کیا لیکن حوصلہ نہیں ہارا، ان مشکل حالات میں مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائنس کے رہنما مسلسل ان کی پشت پر کھڑے رہے اور بلآخر ان تمام عزاداروں کو رہاکروانے میں کامیاب ہوئے ۔