اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد سندھ کے شہر مورو میں کیا گیا، جس میں صدارت مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کی۔

اطلاعات کے مطابق ورکشاپ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے منتخب شدہ اراکین نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں خصوصی خطاب انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا، جبکہ موضوعاتی دروس عالم دین علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا اشفاق علی عترتی نے دیئے۔ ورکشاپ سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button