اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام ’’تعارف مکتب اہلبیتؑ‘‘ورکشاپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد میں’’ تعارف مکتب اہلبیتؑ‘‘ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا انعقاد جادم بگھیو کنڈو سٹی میں کیا گیاجس میں میں تنظیم کے شعبہ مکتب اہلبیتؑ کے سیکریٹریز اور معاونین نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اصغریہ تحریک انجنئیرسید حسین موسوی نے کہا کہ وادی مہران صوبہ سندھ محبان اہلبیتؑ سے بھری ہوئی ہےمگر بدقسمتی سے ہمارے پاس بہتر تبلیغی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ان محبان کو اہلبیتؑ کی تعلیمات نہیں مل پاتیں۔

انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ بھر میں تعارف مکتب اہلبیتؑ کے ذریعے اہلسنت برادران سے میل جول کا سلسلہ بنایا جائے گا۔ ورکشاپ میں اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی، شعبہ مکتب اہلبیتؑ کے مرکزی سیکریٹری سید خادم حسین رضوی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button