مشرق وسطی

داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو سزائے موت

شیعہ نیوز: عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سرغنہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو سزائے موت سنائی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی پہلی اہلیہ اسما محمد کو دہشت گرد گروہ کے ساتھ کام کرنے، انسانیت کے خلاف جرائم اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی غزہ کے طیران جنکشن میں اسرائیلی بمباری میں 30 فلسطینی شہید

عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے ایزدی خواتین کو موصل میں اپنے گھر میں قید کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی بیوہ عراقی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہے۔ اس کی سزائے موت پر عملدرآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی 2019ء میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button