
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا2 روزہ ’مرکزی فائزین ورکشاپ‘ کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ڈویژنز، اضلاع اور یونٹ کے عہدیداران کیلئے 2 روزہ مرکزی فائزین ورکشاپ کا انعقاد مرکزی صدر حسن علی سجادی کی زیر صدارت بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں کثیر تعداد میں عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں موضوعاتی دروس، بحث و مباحثے، عملی تربیت، پنجگانہ نمازِ باجماعت، تلاوت قرآن، خطبات نہج البلاغہ کی نشستیں و برسی شہید ڈاکٹر علی رضا خواجہ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ افتخار نقوی کی ملاقات
ورکشاپ میں قمر عباس غدیری، حسن علی سجادی، سہیل احمد مطہری، عاطف مہدی سیال نے آداب محفل، شعبہ فائزین، نصاب، سالانہ پروگرام اور شعبے کا امتحان کیسے بنایا اور لیا جائے و دیگر تنظیمی تربیتی موضوعات پر خطاب کئے،جبکہ علی عرفان حیدری، ذوالقرنین حیدر، علی رضا، تنویر حسین و دیگر مقررین نے شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی۔
ورکشاپ کے اختتام پر تاثرات دیتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تریتی پروگرام انتہائی مفید ہیں، ایسے پروگرامات کا آئندہ بھی منعقد ہونا ضروری ہے، تاکہ مسئولین فائزین کے شعبے کے مقاصد بہتر سے بہتر انداز میں حاصل کریں۔