مشرق وسطی

تشویش کے ساتھ خطے کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، سعودی عرب

شیعہ نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے مشرق وسطی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، جنرل یحیی سریع

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر صہیونی حملے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لیا جارہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ ہم دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیتے ہوئے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کریں۔ عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یمن میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button