فرانس کی تجویز، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے سفر مصر کا عندیہ دے دیا
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور صہیونی فورسز کی عقب نشینی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ فرانس کی طرف سے تجویز موصول ہوئی ہے۔ تنظیم ان تجاویز کا جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی نے ایران اور عالم اسلام کو کفر اور استکبار سے بچایا، آیت اللہ خامنہ ای
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اور صہیونی جارحیت کے خاتمے کے لئے ہر ایک سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ فرانس کی تجویز جائزہ لینے کے لئے تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پر حملوں کو روکنے کے سلسلے میں قطر اور مصر کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے ساتھ تعاون ختم کرنے نہایت ہی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں خطے کی مقاومتی تنظیموں کی سرگرمیاں اور خطے میں پیش آنے والے واقعات پر فخر کرتے ہیں۔