پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اس وقت عالم اسلام میں تشیع ایک روشن باب کی طرح عیاں ہے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کی صوبائی عاملہ کا اجلاس علامہ اسد اقبال زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کی۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام میں تشیع ایک روشن باب کی طرح عیاں ہے اور یہ روشن باب مرجعیت کی معاملہ فہمی اور حکمت سے ہی ممکن ہوا ہے، اس روشن باب میں حضرت ولی العصر (عض) کی خاص عنایات ہیں، ہم کو اعزاز ہے کہ پاکستان میں نمائندہ ولی امر مسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی جیسی قیادت موجود ہے جن کے ایک اعلان نے تشیع کے حقوق کا تحفظ کرنے کا سبق پورے پاکستان کو سمجھایا اور اس کے اثرات آج تک ہیں، اس لئے اپنے آپ کو منظم کریں تنظیمی سسٹم کو اور مضبوط بنائیں جس کے ذریعہ ہم ملک و ملت کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button