ایٹمی معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے: جواد ظریف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور’’بی‘‘ ٹیم نے ٹرمپ کو بیوقوف بناکر اس طرح سمجھایا کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی کے ذریعے اس معاہدے کی تباہی سے ایک بہتر معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ ایران جوہری معاہدے کا نعم البدل ملنا ممکن نہیں ہے مگر امریکہ، ایران کے خلاف معاشی دہشت گردی کے ذریعے اس بین الاقوامی معاہدے کی تباہی کے درپے ہے اور دوسری طرف وہ مضحکہ خیز انداز میں ایران سے جوہری معاہدے پر پورا اترنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ بی ٹیم بشمول امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زائد اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال غیر تعمیری مشوروں کے ساتھ ٹرمپ کو ایران کے خلاف معاشی دہشت گردی کے ذریعے جوہری معاہدے کی تباہی پر اُکسایا تھا۔