مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

برطانیہ کو ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنے کا تاوان ادا کرنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے مغربی ممالک کی شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی لانے کے حوالے سے ایرانی اقدامات کا سلسلہ بے شک جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز منگل کو ملک کے مذہبی رہنماؤں کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر من و عن عمل کیا ہے اور اب اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق امریکی بدعہدی سمیت یورپی ممالک کی غیر تعمیری کارکردگی کی خاطر ہم نے اپنے کیے گئے وعدوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ در این اثنا یورپی ممالک جنہوں نے خود اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے، ایران سے اپنے وعدوں پر پورا اترنے کی توقع رکھتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ یورپی ممالک کو ایران سے اس طرح کی توقع رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے بلکہ ان کو جاننا چاہیے کہ ہم نے تو ابھی اپنے وعدوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں اور ایران کا یہ رویہ بے شک جاری رہے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لینے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے شرانگیز اقدامات کے ذریعے ایرانی آئل ٹینکر کو چورایا ہے لیکن وہ اپنے اس عمل کو قانونی شکل اختیار دینے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مناسب وقت اور جگہ پر برطانیہ کے اس قدام کیخلاف جوابی کاروائی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button