دنیاہفتہ کی اہم خبریں

جوہری مذاکرات کی کامیابی کا دارو مدار پابندیوں کے خاتمے پر ہے: چین

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا خاتمہ ہی جوہری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق موجودہ مذاکرات کی کامیابی کی کنجی ہے۔

شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے «وانگ چون» نے ویانا میں مشترکہ جوہری کمیشن کے آخری احلاس کے بعد کہا کہ چین ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے اور امریکہ کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے جاری مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر پھر سے عمل در آمد سے متعلق چین اپنے موقف پر قائم ہے اور مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے حوالے سے دیگر رکن ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ سابق اموریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلا کے ساتھ ہی ایران پر جوہری پابندیاں عائد کیں جس پر علاقائی اور عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button