مشرق وسطی

عراق، جنوبی علاقے میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک کاروان پر حملہ

شیعہ نیوز:صوبہ ذیقار میں واقع شہر الناصریہ میں امریکی باوردی دہشت گردوں کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔

امریکی فوجی کاروان پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری اصحاب الکہف نامی ایک مقامی گروہ نے قبول کی ہے۔

مذکورہ گروہ نے رواں ہفتے کے دوران عراقی صوبے موصل میں ترکی کے فوجیوں کے خلاف بھی حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

عراقی عوامی حلقے اور بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتیں عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف اور ان کے فوری انخلاء پر زور دیتے ہيں۔

عراقی پارلمینٹ نے گز‍شتہ سال الحشدالشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس اور سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے بہیمانہ اقدام کے بعد عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا بل پاس کیا تھا۔

تاہم امریکہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلاء سے گریز کررہا ہے۔

ادھر عراق کے باخبر حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانہ اس وقت ایک فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button