مشرق وسطی

دہشتگرد امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے پھر عین الاسد چھاونی پر حملہ

شیعہ نیوز: صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد فوجی چھاؤنی سے شدید دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں بعض میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ حملہ 122 ملی میٹر کے چھے راکٹوں سے کیا گیا۔

صابرین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اس راکٹ حملے کے بعد امریکی فوجیوں نے عین الاسد فوجی چھاؤنی کےگیٹ بند کردیئے۔

صابرین نیوز چینل نے اس حملے کی مزید تفصیلات اور اس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔

عراقی رضاکار فورس کے ذیلی ادارے حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد المحیی نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی، عراق سے باہر نہیں نکلنا چاہتے اور اسے عراقی پارلیمنٹ کے بل کی مخالفت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button