مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحیرۂ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر حملہ

شیعہ نیوز: بحیرۂ احمر میں آبنائے باب المندب میں ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق ایمبری میرین سیکیورٹی کمپنی نے آج پیر کی صبح کو یہ خبردی ہے۔

اس خبر میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب کے قریب برطانیہ کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گيا ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ کے بارے میں صیہونیوں کے فیصلے پر تحریک حماس کا انتباہ

یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف اسرائیلی حملے بند نہیں ہوتے، اس وقت تک مقبوضہ فلسطین کو جانے والے تمام بحری جہازوں کو وہ نشانہ بناتی رہے گی۔

یمنی فوج نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی تمام بحری جہازوں کے لئے آزاد ہے اور ان کو مکمل تحفظ اور سلامتی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button