
سوڈان میں سویلین تنصیبات پر حملہ قابل مذمت ہے، ایران
شیعہ نیوز :ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوڈان میں واحد فعال ہسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوڈان میں ہسپتال پر ہونے والے حملوں کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی قوانین پر عملدرامد کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی غزہ کے لوگوں کی واپسی مزاحمت کی تاریخی فتح ہے، اسلامی جہاد موومنٹ
انہوں نے خاص طور پر شہری اہداف اور مقامات پر حملوں کی ممانعت کے اصول، اور تنازعات کے خاتمے اور سوڈان کے موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا تھا کہ سوڈان کے محصور شہر الفاشر کے واحد فعال اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام نے سعودی ٹیچنگ ہسپتال پر حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا ہے۔