پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جلوس عزا پر حملہ ، الٹی عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر، پولیس اور کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کا جشن

شیعہ نیوز:پھل سٹی ضلع نوشہروفیروز سندھ میں 8 محرم الحرام کوعزاداری پر دہشت گردحملے اور تشدد میں ملوث شرپسند افراد، انتظامیہ، بالخصوص شفیع محمد ملاح (بڑا منشی ) اور بیگ محمد راجپر (چھوٹا منشی) کی عزاداروں پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد اور مٹھائیوں کی تقسیم۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے علاقے پھل سٹی میں 8 محرم الحرام کے روایتی جلوس عزا پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جنہیں مقامی پولیس انتظامیہ کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔اس واقعے کے بعد مقامی پولیس انتظامیہ نے کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے بجائے مسلح دہشت گردوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کہ الٹا عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عزاداروں پرحملے میں ملوث دہشت گردوں نے پولیس کے مقامی متعصب افسران کے ہمراہ تھانے کی بجائے بیٹھک پر بیٹھ کر عزاداروں کے خلاف ایف۔آئی۔آر درج کر کےایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں۔ جس سے ظاہر ہوتا کہ انتظامیہ اس جھگڑے میں شامل تھی۔ہم اعلی انتظامیہ بالخصوص آئی جی اور ڈی آئی جی سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں باہر نکالی جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button