پاکستانی شیعہ خبریں

عمران خان پر حملہ، ایم ڈبلیوایم رہنماسیدہ زہر انقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

شیعہ نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قراردادمجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

قرار داد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔یہ واقعہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔واقع میں شہید ہونے والے کارکن کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔فائرنگ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button