مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تازہ ترین، ایرانی نیوکلیر سائٹ پر دہشتگردانہ حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی نیوکلیر سائٹ پر آج صبح حملہ کیا گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز البرز کے صوبہ کرج میں ایران کی جوہری توانائی تنظیم (اے ای ای آئی) کی ایک عمارت کے خلاف تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ایرانی نیوکلیر سائٹ پر ہونے والے حملے کو بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اپڈیٹ، جوہر ٹاؤن دھماکے میں اب تک 3 افراد جاں بحق 24 زخمی

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کو عمارت کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا ۔

تخریب کاری کی وارداتوں کے مرتکب افراد کی شناخت کے لئے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button