دنیا

امریکہ میں اسلامی مرکز پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نامعلوم افراد نے امریکی ریاست ایری زونا کے شہر توسان میں اسلامی مرکز پر حملہ کر کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق توسان شہر کے پولیس آفیسر فرانک ماگوس نے اسلامی مرکز پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مرکز میں داخل ہونے والے افراد کی اس گروہ کے ساتھ تصادم ہوا اور اس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

توسان میں اسلامی مرکز نے ذرائع ابلاغ میں اس حملے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور اسلامی مرکز اور اموال کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

امریکہ کی اسلامی تعلقات کی کونسل نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی مرکز کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button