
دنیا
موساد کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ، امریکہ کا ردعمل
شیعہ نیوز:عراق میں امریکی قونصل جنرل نے عوامی رضاکار فورس” الحشد الشعبی” کو عراق کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی قونصل جنرل "راپ والر” نے کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم موساد کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملے کی خبر ملنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور حشد الشعبی بقول ان کے عراق کے لئے خطرناک ہیں۔
راپ والر نے دعوی کیا کہ عراق میں ایران نواز مسلح گروہ کو غیرملکی نمائندہ دفاتر کی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
عراقی ذرائع نے منگل کی شام، شمالی عراق میں صیہونی حکومت کی خفیہ جاسوس تنظیم موساد کے ایک اسپیشل انٹیلی جنس مرکز اور آپریشنل سینٹر پر حملے کی خبردی تھی۔