اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفتی فضل ہمدرد پر تکفیری ناصبی دہشتگردوں کا حملہ

شیعہ نیوز:تکفیری وناصبی دہشت گردوں نے معروف یوٹیوبر اور اہل سنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد کو حملہ کر کے زخمی کردیا، دعوت حق دینے اوراہل بیت رسولاکرم ؐ کی فضیلت کا اظہار کرنے کے جرم میں مفتی فضل ہمدرد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتی فضل ہمدرد اپنے گھر سے روزمرہ کی خریداری کے سلسلے میں باہر نکلے ہی تھے کہ راستے میں تکفیری وناصبی دہشت گردوں موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ حملہ آوروں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور وارننگ دے کر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مفتی فضل کے چہرے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں۔مفتی فضل ہمدرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اتحاد بین مسلمین کو فروغ دیتے ہیں اور مذہبی ہم آہنگی کو کھلے دل سے سپورٹ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔ ان پر ہونے والے حملے سے جہاں ان کے ہزاروں فالوورز میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں تدریس و تحقیق سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تشویش کا شکار ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button