دنیا

شام پر حملہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اہم ہے، نیتن یاہو

شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام پر حملوں کا مقصد ایران سے مقابلہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے شام پر سیکڑوں خونریز حملے کر چکی ہے جس میں شام کی فوجی تنصیبات اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بناچکی ہے۔

تل ابیب اب شام کے عوام کے خلاف اپنی جارحیت کے لیے جھوٹے بہانے گھڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے نیتن یاهو نے دعویٰ کیا کہ شام پر حملہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، شام اور لبنان کے بارے میں بات چیت

نیتن یاهو نے صیہونی حکومت کی جانب سے شام میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری پر حملہ ایران کے حامی عناصر کو اسرائیل پر حملے کے لیے مسلح ہونے سے روکنے کے لیے ایک مناسب کارروائی تھی۔ ہم اسرائیل کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تل ابیب حکام ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے بہانے پیش کرتے ہوئے شام پر مسلسل حملے کررہے ہیں تاہم حقیقت اس سے مختلف ہے کیونکہ صیہونیوں کے ان حملوں کا اصل مقصد شام کی مرکزی حکومت کو کمزور کرنا ہے تاکہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کو جاری رکھ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button