مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد فوجی کاروانوں پر بھی حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بغداد میں امریکی سفارتخانے کی فوجی چھاونی پر راکٹ حملے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں چار فوجی کانوائے پر حملے ہوئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صابرین نیوز نے بتایا کہ جنوبی عراق کے صوبہ ناصریہ میں امریکی فوج کے کارواں پر حملہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے دوسرے کارواں پر عراق کے دیوانیہ علاقے میں حملہ کیا گیا۔

اسی طرح جمعرات کی صبح امریکی سفارتخانے کے نزدیک گرین زون علاقے میں التوحید چھاونی پر دو راکٹ سے حملہ کیا گیا۔

سومریہ نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اطراف کے علاقے پر کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔

ان ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ C-RAM دفاعی میزائل سسٹم اس حملے کو نہیں روک سکا اور میزائل کے ٹکڑے گھروں اور گاڑیوں پر جاکر لگے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ و عراق کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد اس قسم کا ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button