مشرق وسطی
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
شیعہ نیوز: امریکی فوجیوں کو اسکورٹ کرنے والے قافلے پر منگل کے روز عراق کے جنوب مشرقی شہر ناصریہ میں حملہ ہوا ہے۔
ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ دی گئی ہے۔
حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی قافلوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق کے بیشتر عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایک بل کی منظوری بھی دی ہے۔
عراقی گروہوں نے اس سے قبل اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ عراق سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے بارے میں مصطفی الکاظمی کی حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔