مشرق وسطی

جنوبی عراق میں امریکی فوجی کاررواں پر حملہ

شیعہ نیوز:جنوبی عراق کے دیوانیہ صوبے کے الدغارہ علاقے میں قصرالسلطان ریسٹورنٹ کے قریب دہشتگرد امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

میڈیا ذرائع نے سنیچر کی صبح بھی عراق و کویت کے سرحدی علاقے میں امریکی فوجی قافلے پر راکٹ حملہ ہونے کی خبردی تھی۔

دہشتگرد امریکی فوجیوں کے لئے جریشان بارڈر سے ٹرکوں کے ذریعے فوجی سازوسامان، عراق منتقل کئے جاتے ہیں اور ان گذرگاہوں پر بغداد حکومت کی کوئی نگرانی یا کنٹرول نہیں ہے۔

دو ہزار تین سے عراق میں دہشتگرد امریکی فوجی قابض ہیں۔ عراقی عوام ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے خواہاں ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی بیرونی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ایک بل منظور کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button