مشرق وسطی

عراق میں امریکی فوجی کاروانوں پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقیوں نے ملک سے دہشتگرد امریکیوں کو مار بھگانے کے لئے کمر کس لی ہے۔ عراق میں ایک بار پھر امریکی فوج کے دو قافلے سڑک کنارے لگے بم کا نشانہ بنے۔

عراق کے سکورٹی ذرائع نے پیر کو علی الصباح خبر دی کہ المثنی اور بابل میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے دو کارواں سڑک کنارے لگے بم کا نشانہ بنے۔ رپورٹ ملنے تک اس کاروائی میں ممکنہ طور پر ہوئے جانی و مالی نقصان کی خبر جاری نہیں ہوئی تھی۔

اصحاب کہف نامی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

اصحاب کہف نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبۂ بابل اور قادسیہ-المثنی کی سرحد پر قابض امریکی فورسز کے کارواں کو دو دھماکہ خیز پیکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں، ملک سے دہشتگرد امریکی فورسز کو نکال باہر کرنے کا بل 2 سال پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ عراقی عوام، سیاسی پارٹیاں اور مزاحمتی گروہ مختلف موقعوں پر اپنے ملک میں امریکی فورسز کی موجودگی کی مخالفت اور انکو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button