مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب پر جدید ڈرون طیارے سے حملہ کیا، مزید اہداف کو نشانہ بنائیں گے، جنرل یحیی سریع

شیعہ نیوز: یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے تل ابیب پر جدید ڈرون طیارے "یافا” سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے یمنی فوج نے صہیونی اہداف پر حملہ کرکے یافا (تل ابیب) کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب پر یمن کا ڈرون حملہ فلسطینیوں کے قتل عام کا فطری جواب ہے، جہاد اسلامی

انہوں نے کہا کہ حملے میں جدید ترین ڈرون طیارہ "یافا” استعمال کیا گیا جو دشمن کے ریڈار اور دفاعی سسٹم سے بچ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ تل ابیب ناامن ہوچکا ہے اور ہمارے حملوں کی زد میں ہوگا۔ ہم اسرائیل کے اندر جاکر اہداف کو نشانہ بنائیں گے اس حوالے اہداف کی لمبی فہرست ہے جن میں فوجی اور سیکورٹی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے صہیونیوں پر جوابی حملے جاری رہیں گے۔ ہم غزہ کے مجاہدین کی حمایت کریں گے اور غزہ پر حملے بند ہونے تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button