دنیا

یمنی فوج کے حملے، صہیونی حکومت سلامتی کونسل کے پاؤں پکڑنے لگی

شیعہ نیوز: یمنی فوج کے حملوں میں شدت آنے کے بعد صہیونی حکومت نے سلامتی کونسل سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر حملوں میں شدت سے صہیونی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ صہیونی جدید ترین دفاعی نظام بھی یمنی میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون سائر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں کی مذمت کے لیے ایک ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 60 افراد جانبحق

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ مسلسل اسرائیل کو جدید ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔ وہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازرانی کی آزادی اور عالمی تجارت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

سائر نے یمن کو دنیا کے لیے خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصار اللہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے یورپ میں اسرائیلی سفارتی مشنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحریک انصار اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی مہم شروع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button