
الحدیدہ، صہیونی بندرگاہوں کی جانب گامزن کشتیوں پر حملے جاری
شیعہ نیوز: یمنی سمندری حدود میں صہیونی بندرگاہ کی جانب جانے والی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی بحری سیکورٹی کمپنی نے یمن کے شہر المُخا کے قریب ایک تازہ بحری حادثے کی اطلاع دی ہے۔
تفصیلات کے کے مطابق، برطانوی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ المخا شہر کے شمال مغرب میں 30 سمندری میل کے فاصلے پر ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ تاحال حادثے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو کوئلہ بھیجنے والی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کیا جائے گا، کولمبیا کے صدر کی وارننگ
المخا شہر بندرگاہ الحدیدہ کے جنوب میں واقع ہے اور ایک اہم بحری گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے بعد فلسطینی عوام کی حمایت میں کارروائیاں شروع کی تھیں، جن کے دوران اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
یمنی افواج نے یہ واضح کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے مکمل طور پر بند اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، ان کی بحری کارروائیاں جاری رہیں گی۔