اسرائیل پر حملے؛ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل
شیعہ نیوز:اسرائیل پر کامیاب حملے کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مظلوم فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کی جانب سے آج اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد کامیاب راکٹ فائر کیے گئے جس پر کم ازکم 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حملوں کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر ارکین کی اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر عہدے دار ٹی وی پر حماس کے کامیاب حملے کی خبریں دیکھ رہے ہیں جس کے بعد تمام افراد نے مل کر سجدہ شکر ادا کیا۔اس موقع پر جنگجو تنظیم کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمارے بہادر اور محنتی فلسطینی عوام، دنیا کو آزاد کرنے والے، فلسطینی مزاحمت، ان تاریخی لمحات میں مسجد اقصیٰ، ہمارے مقدس مقامات اور ہمارے قیدیوں کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے جبکہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 مظلوم فسلطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
دریں اثنا حماس کے فوجی کمانڈر محمد دیف نے مشرقی بیت المقدس سے شمالی اسرائیل تک فلسطینیوں کو جنگ کا حصہ بننے کی اپیل کردی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔