غزہ پر جارحیت بند ہونے تک اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حسن فضل اللہ
شیعہ نیوز: لبنانی تنظیم حزب اللہ کے اعلی رہنما حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے سے پہلے اسرائیل پر حملے روکنے کے حوالے سے کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے کے فرانسیسی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم حزب اللہ کے اعلی رہنما حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے سے پہلے لبنان سے اسرائیل پر حملے روکنے پر غور نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کا ہدف مسئلہ فلسطین کا خاتمہ ہے، بدر الدین الحوثی
انہوں نے اسرائیل کو درپیش بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس حالت میں نہیں ہے کہ دوسروں پر اپنی مرضی کا فیصلہ مسلط کرے۔
یاد رہے کہ فرانس نے اسرائیل کو شمالی سرحدوں پر درپیش خطرات اور حزب اللہ کے حملوں سے بچانے کے لئے سفارتی کوششیں شروع کی ہیں۔
حزب اللہ نے گذشتہ رات صہیونی فوجی تنصیبات پر فلق میزائل سے حملہ کیا ہے۔