پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیریت پھر سر اٹھانے لگی، 3 دن میں شیعہ مسلمانوں پر 2 حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں سعودی، امریکی و بھارتی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں۔ گزشتہ 3 دنوں میں شیعہ مسلمانوں پر 2 حملے ہوچکے۔

2 دن قبل کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر یزیدی صفت دہشتگردوں نے پہلے دکان میں گھس کر 2 شیعہ مومنین کو شہید کیا اور پھر دکان میں بارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے ۔ امداد کیلئے آنے والے لوگوں کے جمع ہونے پر دھماکہ کردیا گیا جس سے متعدد زہادتیں اور زخمی ہوئے۔

آج پشاور میں نماز جمعہ کے دوران کوچہ رسالدار میں مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں بنی امیہ کے پیروکاروں نے فائرنگ کی اور دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 40 سے زائد مومنین کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہادتوںکی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button