دنیا

صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی سالمیت پر حملے قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی خودمختاری اور سالمیت پر حملے قابل مذمت ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ شام پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد صہیونی حکومت کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ صہیونی فضائی حملوں میں شام کا دفاعی انفراسٹرکچر مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں پھنسے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صہیونی حکومت کے حملوں پر شام پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام اور امریکہ سمیت مغربی ممالک مکمل خاموش ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونی گوتریش نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے شام پر حملے قابل مذمت ہیں۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوتریش شام پر صہیونی حکومت کے حملوں کی تشویش کے ساتھ نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح اقدمات کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button