
القسام بریگیڈز کے اسرائیلی فوجیوں پر حملے، چار صیہونی فوجی ہلاک
شیعہ نیوز: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سنائپرز نے خان یونس کے مشرق میں 4 صہیونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ حماس کی عسکری شاخ کی القسام بریگیڈز نے اطلاع دی ہے کہ ان بٹالین کے سنائپرز نے خان یونس کے مشرق میں 4 صہیونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ
القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو خان یونس کے مشرق میں اینٹی پرسنل راکٹ اور آتشیں اسلحہ سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہم نے غزہ میں 250 اہداف پر بمباری کی جب کہ غزہ میں فوج حماس کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ اس طرح ختم ہو کہ حماس اب ہمیں دھمکانے کے قابل نہ رہے جس کے لئے واحد حل اس تحریک پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔