دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کو بڑی شکست، آسٹریلیا نے بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اپنے دیرینہ موقف کو دوبارہ اپناتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں دنیا کے امیر ترین ملک سعودی عرب کو غربت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کا مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کوامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت نے 2018ء میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button