اہم پاکستانی خبریں
آسٹریلوی ہائی کمشنر کی چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے ملاقات
شیعہ نیوز: آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین گوہر علی خان سے ملاقات کی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے باقاعدگی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، انتخابات سے پہلے ہم ان کی پالیسیوں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے، ملاقات میں معاشی صورتحال، انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔