مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے جنوب مغربی شہر میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خوزستان کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر محمدرضا نعمتی نے کہا کہ آج صبح دارخوین شہر کے عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی اپنے گھر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے اور عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ عبدالحسین مجدمی مدافعان حرم اور شہید قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button