اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افواج پاکستان کے خلاف بھارتی و سعودی سازشیں عروج پر

شیعہ نیوز: وطن عزیز پاکستان کو فرقہ وارانہ کشیدگی اور سیاسی بحرانوں میں دھکیل کرکمزور کرنے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد سعودی عرب، امریکہ ، اسرائیل اور بھارت نے مل کر افواج پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں کا آغاز کردیا ہے ، بیرونی دشمن قوتوں نے پاکستان کے اندر نواز شریف اور فضل الرحمٰن کو مرکزی کردار اداکرنے کا ٹاسک سونپ دیا، پی ڈی ایم کا ہدف بیرونی قوتوں کی ایماء پر پاک فوج ، حکومت ، ریاست کو کمزور کرنا اور گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینے میں رکاوٹ بننا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مملکت خداداد پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہاہے ،اس وقت پاکستان کو جہاں بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا سامنا ہے وہیں اسے ملک دشمن قوتوں کے اندرونی ایجنٹوں کی ریشہ دوانیوں کا بھی مقابلہ کرنا پڑرہاہے۔

گزشتہ چند ماہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے میں ناکامی اور پی ڈی ایم کے نام پر لٹیروں کا اتحاد تشکیل دے کر حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش میں ذلت آمیز شکست کے بعد اب عالمی اسٹیبلشمنٹ اور اسکی کے اتحادیوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف ففتھ جنریشن وار کا آغاز کردیاہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آن ڈیوٹی افسران کھلم کھلا یوٹیوب اور فیس بک پر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زہریلے پروپگینڈے میں مصروف ہیں تاکہ سادہ لوح پاکستانیوں کو پاک فوج کے خلاف اکساکر بغاوت کیلئے تیار کرسکیں ، دوسری جانب بھارت اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر پاک فوج کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے اپنے داخلی ایجنٹوں یعنیٰ نواز شریف اور فضل الرحمٰن کا انتخاب کیا ہے جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مسلسل پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف سنگین الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ۔

نواز شریف اور فضل الرحمٰن نے منظم انداز میں پاک فوج کو سیاست میں مداخلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام پاک فوج پر عائد کیا ہے ،واضح رہے کہ اس وقت نواز شریف اور فضل الرحمٰن پاک فوج کے خلاف وہی زبان استعمال کررہے ہیں جو بھارتی فوجی افسران، بھارتی میڈیا، بھارتی سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کررہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button